لاہور (نمائندہ خصوصی) آسٹریلیا کے نوجوان فاسٹ باﺅلر ایرون سمرز نے کہا ہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں شامل نہ ہونے پر بہت افسردہ اور مایوس ہوں۔
تفصیلات کے مطابق ایرون سمرز پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں کراچی کنگز کا حصہ تھے تاہم 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باﺅلنگ کرانے کی صلاحیت کے باوجود اس مرتبہ انہیں کسی فرنچائز نے نہیں خریدا۔
ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سیزن میں بہت لطف آیا تھا جبکہ پاکستانی شائقین کی جانب سے ملنے والی حمایت زبردست تھی۔ میں س سال بھی ٹورنامنٹ میں شریک ہونا چاہتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فور میں دبئی میں تو دو میچ کھیلنے کا موقع ملا مگر پاکستانی مداحوں کے سامنے کھیلنے کا موقع نہ مل سکا۔ میرے خیال سے پاکستانی وکٹوں پر مجھے زیادہ سپورٹ ملتی اور میری کارکردگی بہتر ہوتی۔
”پی ایس ایل 5 کیلئے منتخب نہ ہونے پر بہت دکھی ہوں“
