• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

” تمھیں دکھتا نہیں کہ وکیل کھڑے ہیں ، واپس موڑو۔۔“وکلاءنے سڑکیں بلاک کر کے شہریوں کو تھپڑ مارنے بھی شرو ع کر دیئے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Dec 15, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہو ر کے دل کے ہسپتال پر حملے کے بعد وکلاءکی اب سڑک پر عام شہریوں کے ساتھ غنڈہ گردی کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے جس نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل وکلاءنے پی آئی سی پر حملہ کیا اور اند ر گھس کر ہسپتال میں شدید نوعیت کی توڑ پھوڑ کی جس کے باعث ڈاکٹر ڈیوٹی چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو گئے اور نتیجے میں طبی امداد نہ ملنے کے باعث کئی مریض جان کی بازی ہار گئے ۔ ہسپتال میں توڑ پھوڑ کے بعد وکلاءنے سڑکیں بلاک کرتے ہوئے شہریوں کے ساتھ بدسلوکی شروع کر دی ۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائر ل ہو رہی ہے جس میں وکلاءنے سڑک بلاک کر رکھی ہے اور شہریوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جاری ایسی صورت میں ایک موٹر سائیکل سوار وہاں سے گزرنے کی کوشش کرتاہے تو اسے وکلاءکی جانب سے اسے روکا گیا اور موٹر سائیکل کی چابی اتار لی اور ان میں سے ایک جوشیلے وکیل نے اس شہری کے ساتھ بدتمیزی کرنا شروع کی اور کہا کہ ” تمہیں دکھتا نہیں کہ آگے وکیل کھڑے ہیں واپس موڑو ۔۔“ اس کے ساتھ ہی اسی وکیل نے اس شہری کے منہ پر تھپڑدے مارا ۔
وکلاءکی جانب سے بات یہیں ختم نہیں ہوئی جبکہ انہوں نے لڑکیوں کے میڈیکل کالج کی بس پر بھی دھاوا بولنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ۔