• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی،اظہرعلی کابیان بھی آگیا

Dec 16, 2019

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کھیلنے کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی جہاں ایئرپورٹ پر سی اے اے کے سی اور پی سی بی حکام نے اس کا استقبال کیا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ اٹھارہ سے تئیس کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائے گا۔دوسری جانب قومی کرکٹرز کراچی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔اظہر علی کہتے ہیں کہ قومی ٹیم کا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ریکارڈ شاندار ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیاتھا، کھیل کے اختتام پر پاکستان نے سری لنکا کے 308 رنز کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 252رنز بنائے ۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم میچ تقریبا تین روز تک بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو تا رہا اور روشنی کی کمی کی مشکل بھی درپیش رہی جس کے باعث میچ کو وقت سے پہلے ختم کرنا پڑتاتاہم سری لنکا نے کھیل کے پانچویں اور آخری روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی جس میں سب سے زیادہ سکور ڈی سلوا نے بنایا ، انہوں نے 166 گیندوں پر 15 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔ان کے علاوہ اوپننگ پر آئے کرونارتنے 53 ، فرنینڈو 40 ، میتھیوز 31 ، ڈک ویلا 33 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔پاکستان کی جانب شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عباس اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے کھیل کے آخری روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے جس میں عابد علی 109 اور بابر اعظم 102 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ اوپننگ پر آئے شان مسعود بغیر کوئی سکور بنائے پولین لوٹ گئے ، کپتان اظہر علی صرف 36 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عابد علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 201 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے۔ بابر اعظم ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو میچز سینچری بنانے والے دنیا کے واحد مرد کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ عابد علی سے قبل یہ کارنامہ انگلینڈ کی خاتون بلے باز ایڈن بلیکویل انجام دے چکی ہیں۔