لاہور (نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے سپن باولر یاسر شاہ نے آسٹریلیا کیخلاف زیادہ ٹیسٹ میچ میں زیادہ سکور پڑنے کی منطق بیان کرتے ہوئے کہا کہ ” زیادہ رنز اس لیے دیئے کیونکہ بولنگ زیادہ کروائی ۔“
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق یاسر شاہ نے آسٹریلیا کیخلاف برسین ٹیسٹ میں 205 اور 197 رنز دیئے تھے اور جب سپن باولر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ زیادہ رنز اس لیے دیئے کیونکہ زیادہ اوورز کروائے ۔یاسر نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز ویسے بھی اسپنرز کے مقابلے میں فاسٹ بولرز کو زیادہ سپورٹ کرتی ہیں اور جب کنڈیشنز سپورٹ نہ کریں تو رنز زیادہ نکلتے ہیں۔ایک سوال پر یاسر شاہ نے کہا کہ وہ وکٹیں نہ لینے کی وجہ سے پریشان نہیں کیوں کہ یہ کھیل کا حصہ ہے، کبھی کوئی پلیئر ایک دن میں دس وکٹیں نکال لیتا ہے اور کبھی اس کو ایک وکٹ بھی نہیں ملتی، اس میں پریشانی والی کوئی بات نہیں، وہ محنت کررہے ہیں اور جلد ویسی ہی پرفارمنس دیں گے جیسی پرفارمنس وہ ماضی میں دیتے آئے ہیں۔یاسر شاہ نے گزشتہ چار ٹیسٹ میں صرف پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی خراب فارم پاکستان ٹیم منیجمنٹ کیلئے بھی تشویش کا سبب ہے اس لیے راولپنڈی ٹیسٹ میں انہیں اسکواڈ سے ریلیز کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیج دیا گیا جہاں انہوں نے مشتاق احمد کی نگرانی میں کام کیا۔
یاسر شاہ نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں زیادہ سکور پڑنے کی ایسی منطق بیان کر دی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا
