• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہم فردواحد کو نہیں اسے منتخب کرنے والی عوام کو دیکھتے ہیں ،چیف جسٹس اطہر من اللہ ،وزیراعظم عمران خان کےخلاف توہین عدالت نظر ثانی درخواست خارج

Dec 19, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی عدلیہ کیخلاف متنازع تقریرپرتوہین عدالت نظر ثانی درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی عدلیہ کیخلاف متنازع تقریرپرتوہین عدالت نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سلیم اللہ خان ایڈووکیٹ کی نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عوام نے منتخب کیا ہے ہمیں اس عوام کا احترام ہے ،ہم فردواحد کو نہیں اسے منتخب کرنے والی عوام کو دیکھتے ہیں ،عدالت منتخب نمائندوں سے متعلق حکم جاری کرنے میں احتیاط سے کام لیتی ہے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ جو کوئی کچھ کہہ رہا ہے اسے کہنے دیں، منتخب نمائندوں کو کیوں گھسیٹا جائے؟ توہین عدالت صرف اس فرد اور عدالت کے درمیان ہوتی ہے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ لوگ بہت کچھ کہتے ہیں، کیا اس سے عدلیہ کمزور ہوتی ہے؟ ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیم اللہ خان ایڈووکیٹ کی نظرثانی درخواست خارج کردی۔