• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وانا،جنوبی وزیرستان وانا چلغوزہ یونین اور احمدزائی وزیر قبائل کا تحصیل برمل راغزائی کے مقام چلغوزہ پر عائد ناجائز ٹیکس اور جنگلات میں ُسوختنی لکڑی کاٹنے پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہر،

Dec 19, 2019

وانا،جنوبی وزیرستان وانا چلغوزہ یونین اور احمدزائی وزیر قبائل کا تحصیل برمل راغزائی کے مقام چلغوزہ پر عائد ناجائز ٹیکس اور جنگلات میں ُسوختنی لکڑی کاٹنے پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہر،ڈول کی تھاپ پر رقص اور بازار کو احتجاجاََ بند رکھا جبکہ تین روز سے بند پولیو ودیگرمسائل کے حوالے سے ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا،جرگے نے متفقہ ہ طور پر فیصلہ کیا کہ مسئلے کے حل تک تین روز سے پولیو پرعائد پابندی اور بائیکاٹ جاری رہنے کا اعلان،جرگے نے مطالبہ کیا کہ کسٹم حکام کی جانب پکڑے جانے والا چلغوزہ سنگل کیبن کو مالک کے حوالے کیا جائے۔جرگے نے راغزائی بازار میں ایک ریلی نکال کی جس کی قیادت ملک بوزگل توجی خیل،یونین صدر حاجی زرولی خان،ملک اول زار زلی خیل،ملک کلیم خوجل خیل،رضوان اللہ اور ملک مغفراللہ گنگی خیل کررہے تھے اس موقع پر قبائلی مشران و چلغوزہ یونین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل برمل میں رہائش پذیر لوگوں اور چلغوزہ یونین نے 2016میں حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا اس معاہدے میں لکھا گیا ہے کہ مقامی چلغوزہ پر کسی قسم کی ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔لیکن اس کے باوجو د ضلع ٹانک کسٹم حکام مختلف طور طریقے سے وانا سے ملک کے مختلف شہروں کو جانے والے چلغوزوں سے لدھے ٹرک و گاڑیوں کو روک کر ٹیکس وصول کرتے ہیں جو کہ معاہدے کے تحت غیر قانونی اور غیر آئینی کام ہے لہذا ہم اسکو کسی صورت نہیں مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سارے لوگوں کا معاش چلغوزہ اور جنگلات سے وابستہ ہے جبکہ یہاں ماہراورتجربہ کار لوگوں کی مشاورت سے جنگلات کیلئے پالیسی بنائی جائے۔دوسر ی جانب اے سی وانا امیر نواز موقع پر پہنچ کر قوم کی جانب سے تشکیل ہونے والا 24رکنی وفد دسے مذکرات شروع کیا۔اس موقع پر انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ آپکا پکڑا جانے والا گاڑی جلد رہا ہوجائیگی اور مقامی چلغوزہ پر کسی قسم کی ٹیکس نہ عائد کیا گیا ہے اور نہ مزید کوئی ٹیکس لیا جائے گا اور انتظامیہ کی کسٹم حکام سے بات چیت جاری ہے جلد یہ مسئلہ حل ہوجائیگا۔آخری اطلاعات آنے تک اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز کی انکے ساتھ مذاکرات جاری ہے۔