• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عائزہ خان کی دانش تیمور کی پیٹھ پر بیٹھ کر ورزش اور 2 ٹکے کے لطیفے

Dec 22, 2019

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ عائزہ خان نے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ سے بہت شہرت پائی ہے جس میں وہ اپنے شوہر کو چھوڑ کر کسی اور کے ساتھ تعلق قائم کر لیتی ہے۔ اس ڈرامے میں اس کا شوہر اسے ’دو ٹکے کی عورت‘ بھی کہتا ہے اور ایک عدد تھپڑ بھی رسید کرتا ہے۔ اپنے موضوع کے باعث یہ ڈرامہ ہی سوشل میڈیا پر کافی زیربحث تھا کہ اب عائزہ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ایسی تصویر پوسٹ کر دی کہ صارفین اس پر برس پڑے۔

ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق اس تصویر میں عائزہ خان اور دانش تیمور جم میں ورزش کر رہے ہوتے ہیں۔ دانش پش اپس لگا رہا ہوتا ہے اور عائزہ اس کے اوپر لیٹی ہوتی ہے۔ تصویر کے ساتھ عائزہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ”ہم دوسروں کو اٹھا کر خود اوپر اٹھتے ہیں۔“ عائزہ نے تو اس ٹویٹ میں دوسروں کی مدد کرنے کا پیغام دیا لیکن انٹرنیٹ صارفین اس پر پل پڑے۔ کئی صارفین نے میرے پاس تم ہو کا وہی ڈائیلاگ جوابی ٹویٹس میں لکھ بھیجا جو اس کا شوہر اسے کہتا ہے یعنی ’دو ٹکے کی عورت۔‘ عمران سعید نامی ایک صارف نے مہوش (ڈرامے میں عائزہ کا کردار)کو لگنے والے تھپڑ کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ”لگتا ہے تھپڑ اثر کر گیا ہے۔“ایک صارف نے لکھا کہ ”دو ٹکے کی لڑکی کو 5کروڑ کے بندے نے اٹھا رکھا ہے۔“ایک اور نے لکھا کہ ”دو ٹکے کی عورت اب یہ بھی کرے گی۔“