یورپ(بیورو رپورٹ) معروف گلوکار ابراہیم فیض کا آج جنم دن ہے جس وجہ سے انہیں دوست احباب اور فینز کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں اس موقع پر ابراہیم فیض نے اپنے تمام دوست احباب اور فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تہہ دل سے مشکور ہوں ان سب کا جنہوں نے میری سالگرہ کے موقع پر مجھے اتنی زیادہ محبت اور عقیدت دی۔ محبتوں کو پھیلانا اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہی مجھے ہمیشہ سے محبوب رہا ہے جب کہ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان دنوں اپنے نئے گانے کی شوٹس کے لیے مصروف ہیں جو جلد ہی مکمل ہو جائے گا اور نئے گانے کا ٹریلر بھی جلد ریلیز کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ ابراہیم فیض کے دو نئے گانے ”ماما” اور ”ہے کوئی مائی کا لال”بہت زیادہ مقبول ہوئے ہیں جو کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکے ہیں۔