• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان پیپلزپارٹی بلجئیم کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو کی بارویں برسی منائی گئی

Dec 27, 2019

پاکستان پیپلزپارٹی بلجئیم کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو کی بارویں برسی منائی گئی، اس تعزیعتی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی بلجئیم کے جیالوں کی کثیر نے شرکت کی، برسی کی اس خصوصی تقریب کی صدارت شیخ شکیل نے کی۔ مقررین نے بھٹو خاندان کی پاکستان کیلئے خدمات اور قربانیوں کا تزکرہ کیا۔ مقررین نے عدلیہ اور بیوروکریسی پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہید بے نظیر بھٹو کے قاتلوں بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اور ڈیکٹیٹر پرویز مشرف کو عدلیہ کی طرف سے دی گئی سزائے موت پر فوری عمل درآمد کرویا جائے۔ آخر میں بے نظیر بھٹو شہید کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر عامر نے ادا کیئے جبکہ تلاوت قرآن مجید ظفر مغل نے کی۔