• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ترکی میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ ، 25 پاکستانی بھی سوار تھے، ترجمان دفتر خارجہ نے افسوسناک خبر سنادی

Dec 28, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ترجمان دفتر خارجہ نے ترکی کے صوبے بٹلس میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 2 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتی میں پاکستان سمیت کئی ممالک کے شہری سوار تھے، کشتی میں سوار پاکستانیوں کی تعداد 25 تھی جبکہ مجموعی طور پر اس میں 71 افراد سوار تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 2 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ترکی میں پاکستانی سفارتخانہ ترک حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی شناخت کاعمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی میں سوار دیگر 23 پاکستانیوں کو بچالیا گیا ہے اور وہ ترکی کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔