• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میلبورن ٹیسٹ، آسٹریلین ٹیم پہلی اننگز میں 467 رنز پر آﺅٹ، نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں پر 44 رنز بنا لئے

Dec 28, 2019

میلبورن (نمائندہ خصوصی) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلین ٹیم 467 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنا لئے ہیں اور اسے مزید 423 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 257 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 467 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 114 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر نے 41، مارنوش لابوشین نے 63، سٹیو سمتھ نے 85، میتھیو ویڈ نے 38، ٹم پین نے 79، مچل سٹارک نے 1، جیمز پیٹنسن نے 14 اور نتھن لیون نے ایک سکور بنایا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے نیل ویگنر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 38 اوورز میں 83 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ٹم ساﺅتھی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کولن ڈی گرینڈہوم نے 2 اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 467 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنا لئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام بلنڈل 15 اور کین ولیم سن 9 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ ٹام لاتھم 9 اور راس ٹیلر 2 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں جو تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کومنز نے انتہائی عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 اوورز میں صرف 8 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جبکہ 3 اوورز میڈن کئے، جیمز پیٹنسن نے 5 اوورز میں 9 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔