• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”حارث کی وجہ سے میں۔۔۔“ ڈیل سٹین پاکستانی فاسٹ باؤلر کیساتھ ہمدردی جتانے لگے، ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی مسکرا کر رہ جائیں

Dec 31, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں پاکستانی فاسٹ باﺅلر حارث سہیل کی جگہ میلبورن سٹارز کی ٹیم میں شامل ہونے والے ڈیل سٹین ہمدردی جتانے لگے جن کا کہنا ہے کہ حارث کی کارکردگی کے باعث مجھ پر توقعات کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیل سٹین آسٹریلین بگ بیش لیگ میں انجری کی وجہ سے میلبورن سٹارزکو ابتدائی میچز کیلئے دستیاب نہیں تھے جس کے باعث پاکستانی فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کی خدمات حاصل کی گئیں۔ حارث رﺅف نے پہلے میچ میں 2 شکارکرنے کے بعد دوسرے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کر کے تہلکہ مچا دیا اور پوری دنیا میں توجہ کا مرکز بن گئے لیکن ڈیل سٹین کی واپسی پر انہیں باہر بٹھانے کا حیران کن فیصلہ کیا گیا۔
ماہرین کرکٹ اس وقت اور بھی حیران رہ گئے جب ڈیل سٹین پہلے ہی میچ میں حارث رﺅف کے معیار کی کارکردگی نہ دکھا سکے اور پہلے اوورز میں ہی 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 20 رنز دے ڈالے اور اب انہوں نے حارث رﺅف کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی باﺅلر نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار باﺅلنگ کی اور ان کی جگہ سنبھالنے سے مجھ پر توقعات کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں حارث کے حوالے سے ٹیم کے پلان سے واقف نہیں لیکن سکواڈ کے ساتھ رہتے ہوئے ان کو مزید سیکھنے کا موقع ملے گا۔ دریں اثناءڈیل سٹین اپنا انتخاب درست ثابت نہیں کر سکے جنہوں نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کیخلاف میچ کے 3 اوورز میں 29رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی اور ٹیم نے ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے چوتھا اوورکرانے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی۔