• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’برائے مہربانی اپنے بچوں کو ٹک ٹاک سے دور رکھیں‘ فہد مصطفیٰ نے پاکستانی والدین سے دردمندانہ درخواست کردی

Dec 31, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی) لالی ووڈ اداکار فہد مصطفیٰ نے پاکستانی والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک کے عفریت سے دور رکھیں۔
اداکار اور ٹی وی ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے ٹوئٹر پر ٹک ٹاک کے حوالے سے پوسٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ سب والدین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک جیسی واہیات چیزسے دور رکھیں کیونکہ یہ کوئی صحت مند چیز نہیں ہے، پوری قوم ہی کچھ نہ کرنے میں مصروف ہے۔ فہد مصطفیٰ نے ’ کچھ کام کا کرو‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گیارہویں جماعت کا ایک طالبعلم گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیاتھا۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ دنیا بھر میں ٹک ٹاک کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے، گزشتہ دنوں انڈیا میں اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔