لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے فاسٹ باﺅلر اعزاز چیمہ کو چیمپئن باﺅلر قرنر دیتے ہوئے انہیں شاندار کیرئیر پر مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اعزاز چیمہ نے گزشتہ روز قائداعظم ٹرافی کے اختتام کے موقع پر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعزاز چیمہ کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ اعزاز چیمہ ایک چیمپئن پروفیشنل ہیں اور شاندار کیریئر پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں، اعزاز چیمہ پر مجھے فخر ہے۔
واضح رہے کہ 40 سالہ اعزاز چیمہ نے 140 فرسٹ کلاس میچز میں 572 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 7 ٹیسٹ اور 14 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ 15 ستمبر 2011ءکو زمبابوے کے خلاف بولاوایو میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے اعزاز چیمہ نے ٹیسٹ میچوں میں 31.90 کی کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں۔
اعزاز چیمہ نے 14 ایک روزہ بین الاقومی اور پانچ ٹی 20 میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی اور بالترتیب 23 اور 8 وکٹیں لیں۔واضح رہے اعزاز چیمہ 2012ءمیں مصباح الحق کی قیادت میں ایشیا کپ جیتنے والی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔ایشیا کپ کے فائنل میں جب بنگلہ دیش کو آخری اوور میں جیت کیلئے صرف 9 رنز درکار تھے تو اعزاز چیمہ نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان رنز کا کامیابی سے دفاع کیا تھا اور ٹیم کو 2 رنز سے فتح دلوائی تھی۔
فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے اعزاز چیمہ کے بارے میں وقار یونس کا کیا کہنا ہے؟
