• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ2020کا شیڈول جاری کردیا

Jan 2, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپرلیگ2020کا شیڈول جاری کردیا،پی ایس ایل سیزن 5کے ٹکٹوں کی فروخت 20 جنوری سے شروع ہوگی۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 5سے معیشت اور سیاحت کو فروغ ملے گا ۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق پی ایس ایل سیزن فائیو 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہے گا،پی ایس ایل سیزن 5کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف سٹیڈیمزمیں کھیلے جائیں گے،پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائےگا،افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاوراسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،پاکستان سپرلیگ 2020کا فائنل 22 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
ایونٹ کے دونوں ایلیمنٹرز اورفائنل کی میزبانی قذافی سٹیڈیم لاہور کے سپردکی گئی ہیں،14میچزقذافی سٹیڈیم لاہور اور9نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، 8میچزراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور3ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔