• Mon. Dec 23rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

امہ نہیں آپ کے ملک کی سرحدیں مقدس ہیں، آپ کی عیدیں ہوں یا پالیسیاں اپنی سرحدوں کو مقدس جانیں، فواد چودھری

Aug 25, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ امہ نہیں آپ کے ملک کی سرحدیں مقدس ہیں، آپ کی عیدیں ہوں یا پالیسیاں اپنی سرحدوں کو مقدس جانیں اگر مضبوط قوم بننا ہے۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایک طبقہ پاکستان سے زیادہ عرب اور ایران کیلئے فکرمند رہتا ہے، نریندر مودی سے ان ممالک کے تعلق میں ان لوگوں کیلئے سبق ہے کہ اپنی قوم سے بڑھ کر کچھ نہیں،انہوں نے کہا کہ امہ نہیں آپ کے ملک کی سرحدیں مقدس ہیں، آپ کی عیدیں ہوں یا پالیسیاں اپنی سرحدوں کو مقدس جانیں اگر مضبوط قوم بننا ہے۔