• Sat. Apr 20th, 2024

سری لنکا نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا مگر کپتانی کون کرے گا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

Aug 25, 2019

کولمبو (نمائندہ خصوصی) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی قیادت حال ہی میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے لاستھ ملنگا کو سونپ دی گئی ہے جبکہ نیروشن ڈیکویلا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم ستمبر سے پالی کیلے میں شروع ہونے والی سیریز میں سری لنکن ٹیم کی قیادت لاستھ ملنگا کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اویشکا فرنینڈو، کوشل پریرا، دنوشکا گوناتھیلاکا، کوشل مینڈس، شیہان جے سوریا، داسون شناکا، وانیندو ہسارانگا، اکیلا دانانجیا، لکشن سنداکن، ایسورو اوڈانا، کسون راجیتھا، لاہیرو کمارا اور لاہیرو مادوشانکا شامل ہیں۔

سری لنکا نے آخری مرتبہ گزشتہ سال مارچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی تھی اور تینوں میچوں میں ہی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم سیریز سے پہلے سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کیخلاف پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔