• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نوشہرہ:۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی نوشہرہ آمد۔پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی۔

Jan 10, 2020

نوشہرہ:۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی نوشہرہ آمد۔پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی۔

یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اورشہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دُعاکی۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کلین اینڈ گرین پاکستان شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا۔

اس موقع پر DIGمردان شیر اکبر خان،DIG اسپیشل برانچ قاضی جمیل الرحمن،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار اور دیگر پولیس افسران بھی اُنکے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار نے نوشہرہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

پولیس کی ڈیوٹی خدمت خلق کی ہے۔پولیس تھانوں میں عوام کو سہولت فراہم کرتے ہوئے عزت اور احترام کے ساتھ پیش آئیں۔ رویوں میں بہتری لائیں۔

مظلوم عوام کو ہر ممکن حد تک انصاف فراہم کریں۔پولیس تھانہ جات میں عوام الناس کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے عزت اور احترام کے ساتھ پیش آئیں۔ مظلوم عوام کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن حد تک مدد کریں۔

پولیس فورس فیلڈ میں اپنی پروفیشنل کارکردگی میں مزید بہتری لائے۔عوام الناس کے ساتھ رویہ میں بہتری لاکر عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کی کوشش کریں۔