• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی سربراہی میں تحصیل کلاچی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

Jan 10, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی سربراہی میں تحصیل کلاچی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس موقع پر سٹیشن کمانڈر شمریز خان بھی ڈی سی ڈیرہ کے ساتھ موجود تھے۔ ڈگری کالج کلاچی میں منعقدہ کھلی کچہری میں عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے انفرادی و اجتماعی مسائل کی نشاندہی کی۔ اس ضمن میں خاص طور پر امن و آمان، گومل زام کے کمانڈ ایریا کے مسائل، میونسپل سروسز، محکمہ مال، تعلیم اور صحت کے مسائل کی نشاندہی سرفہرست رہی۔ ڈی سی ڈیرہ نے اجاگر کئے گئے اکثر مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے جبکہ باقی ماندہ بتائے گئے مسائل کی مکمل چھان بین کی غرض سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پراکثر وفاقی و صوبائی محکمہ جات کے افسران موجود تھے تاہم چند محکمہ جات کی موقع پر غیر حاضری پر ڈی سی ڈیرہ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو اظہار وجوہ کا نوٹس جار کر دیا۔ کھلی کچہری کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی ڈیرہ محمد عمیر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور سرکاری محکمہ جات کے افسران کا فرض ہے کہ وہ اپنے زیر انتظام علاقہ جات کے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں اور ریاست کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داریوں کو بھرپور انداز میں انجام دینے کا فرض ادا کریں۔