• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تیسرا ٹی 20، بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیدیا

Jan 11, 2020

پونے (نمائندہ خصوصی) بھارت نے تیسرے ٹی 20 میچ میں اوپنرز لوکیش راہول اور شیکھر دھون کی عمدہ نصف سنچریوں کی بدولت سری لنکا کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم پونے میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ لوکیش راہول نے 54 اور شیکھر دھون نے 52 رنز بنائے جبکہ منیش پانڈے نے 31، سنجو سیمسن نے 6، شریاس ائیر نے 4، ویرات کوہلی نے 26، واشنگٹن سندر نے 0 اور شردل ٹھاکر نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے لکشن سنداکن سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 35 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ لاہیرو کمارا اور وانیندو ہسارانگا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔