• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

2020ڈیرہ سپورٹس فیسٹیول

Jan 11, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان
ھمارے نمائندہ اسدعباس سے

2020ڈیرہ سپورٹس فیسٹیول
کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، 12جنوری2020ء کو صبح ساڑھے 9بجے بیساکھی سٹیڈیم میں شروع ہونیوالے فیسٹیول کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ جاوید مروت جبکہ فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی (ساؤتھ) ہونگے۔ اس حوالے سے آج ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال میں فیسٹیول کے لوگو اور ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ جاوید مروت تھے۔ فیسٹیول میں کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات، ٹرافیاں اور میڈلز رکھے گئے ہیں۔اس فیسٹیول کے مقابلے بیک وقت بیساکھی فٹبال سٹیڈیم، رتہ کلاچی سٹیڈیم اور حقنواز پارک میں منعقد ہونگے۔ ان مقابلوں میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاوہ ضلع ٹانک، بھکر اور میانوالی سے 76ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاک فوج کے زیر اہتمام اور ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس ڈیرہ کے تعاون سے ہونے والے اس فیسٹیول کیلئے کھیلوں سے منسلک حلقوں میں کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے اور ان حلقوں کی جانب سے اس قسم کے فیسٹیول کے انعقاد کو کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے خوش آئند قرار دیا گیا ہے جبکہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ ایسے مقابلوں کا انعقاد تسلسل سے کیا جائے تاکہ دور دراز علاقوں کے کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحتیں نکھارنے کے مواقع میسر آسکیں۔