اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ایران، امریکہ کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورہ پر روانہ ہو گئے ہیں۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایران میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور ان سے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
بعد ازاں وزیر خارجہ 13جنوری کو تہران سے ریاض جائیں گے جہاں وہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن آل سعود سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ ایران امریکہ کشیدگی سمیت علاقائی امن و استحکام کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس ضمن میں جاری اپنے بیان میں وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ حالیہ پیش آنے والے واقعاتِ کے تناظر میں، خطے کے امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے ، کشیدگی میں کمی لانے اور مسائل کے پرامن حل کے لیے فوری اور اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ و دیگر رہنماؤں کے ساتھ ہونیوالی ملاقاتوں میں، میں انہیں حالیہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تناو¿ کی اس کیفیت کو اعتدال پر لانے ، کشیدگی میں کمی لانے اور سفارتی ذرائع سے مسائل کا حل تلاش کرنے کی جملہ کوششوں کی حمایت کی جائے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ
