• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نوکردی ،کون کون شامل ہوں گے ؟جانئے

Jan 14, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کردی جو بارہ ارکان پر مشتمل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کردی ہے جو بارہ ارکان پر مشتمل ہوگی اور وزیراعظم اس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کے مطابق وزیردفاع ، داخلہ، خارجہ ، مشیر خزانہ اوروزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات بھی کمیٹی میں شامل ہوں گی۔ان کے ساتھ ساتھ چیئرمین جوائنٹس چیفس آف سٹاف کمیٹی،تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی سلامتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔