اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں سوا لاکھ سے زائد سرکاری آسامیوں پر فوری طور پر بھرتیوں کا حکم دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی ” ایکسپریس نیوز “ کی رپورٹ کے مطابق پی ایم ڈلیوری یونٹ نے وزارتوں اور محکموں کی استعداد کار پر رپورٹ تیار کرکے تفصیلات وزیراعظم کو پیش کردیں جس کے مطابق وزارتوں اور محکموں کی غفلت کے باعث سوا لاکھ سے زائد سرکاری نوکریاں بھرتی کی منتظر ہیں۔35 وزارتوں میں ایک لاکھ 29 ہزار آسامیاں خالی ہیں جن میں سے 4 ہزار آسامیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر ہونا ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کو خالی آسامیاں فوری پر کرنے کی ہدایت کردی۔
رپورٹ کے مطابق گریڈ 21 اور گریڈ 22 کی 96 آسامیاں خالی ہیں، گریڈ 8 سے گریڈ 15 تک کی 41 ہزار، گریڈ ایک سے گریڈ 7 تک کی 51 ہزار جبکہ گریڈ 16 سے گریڈ 22 کی 13 ہزار421 پوسٹوں پر کوئی افسر تعینات نہیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ان آسامیوں کی تفصیلات اور انہیں پر کرنے کےلیے وزارتوں کو ریڈلیٹر بھی جاری کیے تھے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بوٹ لے کر شرکت کی اور اسے ٹیبل پر سجاتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، فیصل واوڈا کے غیر اخلاقی عمل پر پیمرا نے نوٹس لے لیاہے اور نجی ٹی وی چینل کے پروگرام اور صحافی کاشف عباسی پر 60 روز کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے حکم جاری کر دیا ، نوجوانوں کیلئے خوشخبری ، نوکریاں ہی نوکریاں
