لاہور(نمائندہ خصوصی)پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا،چیف سلیکٹر مصباح الحق کپتان بابراعظم کے ہمراہ ٹیم کا اعلان کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکواڈکو حتمی شکل دینے کیلئے سلیکشن کمیٹی کا مشاورتی عمل آج مکمل ہوگا،ذرائع کاکہنا ہے کہ بنگلہ دیشن کیخلاف قومی ٹیم میں 2 سے 3تبدیلیاں موقع ہیں ۔ذرائع کاکہناہے کہ قومی ٹیم میں واپسی کیلئے سابق کپتان سرفراز احمد کانام زیرغور ہے جبکہ بگ بیش میں شانداربولنگ کرانے والے حارث رﺅف پر بھی سلیکٹرز کی نظر ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ناقص کارکردگی دکھانے والے حارث سہیل کی چھٹی کا امکان ہے،ٹی 20ٹیم میں شمولیت کےلئے کامران اکمل اور عماد بٹ کے نام بھی زیرغورہیں۔
یادرہے کہ پاک بنگلہ دیش ٹی 20سیریز 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں کھیلی جائےگی۔
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا،گرین شرٹس میں 2 سے 3 تبدیلیوں کاامکان
