لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ سال قبل بشریٰ انصاری اور ان کے شوہر اقبال انصاری کی طلاق کی خبر آئی جس نے ان کے مداحوں کو بہت افسردہ کیا۔ تاہم بشریٰ انصاری کی طرف سے آج تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی بلکہ بشریٰ اور اقبال دونوں ہی اس معاملے کو مخفی رکھے آ رہے تھے۔ اب اتنے سالوں بعد پہلی بار بشریٰ انصاری اپنی طلاق کے معاملے پر بول پڑی ہیں اور اس کی تصدیق کر دی ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ تصدیق بشریٰ انصاری نے اداکارہ احسن خان کے ٹی وی شو میں کی۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ”مجھے لوگوں سے کوئی گلہ نہیں، نہ ہی مجھے لوگوں کی بات سے دکھ ہوتا ہے۔ دراصل ہم اپنی طلاق کو خبر نہیں بنانا چاہتے تھے۔“ شوبز کے کچھ اور جوڑوں ، جن کی طویل شادی کی بعد طلاقیں ہو گئیں، کی مثال دیتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ ”لوگ سمجھتے ہیں کہ ہماری زندگیوں میں کوئی مسائل نہیں ہوتے۔ چنانچہ جب ہم جیسے جوڑوں کی طلاق ہوتی ہے تو لوگ دکھی ہو جاتے ہیں۔ “ واضح رہے کہ بشریٰ انصاری اور اقبال انصاری کی 41سال شادی رہی۔ دونوں کی دو بیٹیاں میرا انصاری اور نریمن انصاری ہیں جو بیرون ملک مقیم ہیں۔
41 برس کی شادی کے بعد طلاق، بشریٰ انصاری پہلی مرتبہ کھل کر بول پڑیں
