• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حارث رﺅف کو فٹ اور مضبوط بنانے کیلئے ایک دن میں کتنے انڈے کھلائے جاتے تھے؟ قومی سکواڈ میں شمولیت کیساتھ ہی عاقب جاوید نے انتہائی دلچسپ انکشاف کر دیا

Jan 17, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر پلیئرز ڈویلپمنٹ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ حارث رﺅف نے اپنی محنت سے ناممکن کو ممکن کردکھاتے ہوئے فرنچائز کے پلیئرز پروگرام کی لاج رکھ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عاقب جاوید نے حارث رﺅف کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت کو بڑا بریک تھرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حارث رﺅف نے اپنی محنت سے ناممکن کو ممکن کردکھاتے ہوئے لاہور قلندر کے پلیئرز پروگرام کی لاج رکھ لی ہے۔حارث رﺅف کو پہلی بار باﺅلنگ کرتے ہوئے دیکھا تو اندازہ ہوگیا تھا کہ اس کی فٹنس اور خوراک کو بہتر بناکر ایک بڑا باﺅلر بنایا جاسکتا ہے، اس کو منتخب کرنے کے بعد ایک باقاعدہ ٹریننگ اور ڈائٹ پلان تیار کیا گیا کیونکہ ابتداءمیں یہ بہت دبلا پتلا تھا، ایک دن میں 24,24 انڈے کھانا اس کی خوراک کا حصہ بنایا، جس طرح اس نے خود کو مضبوط اور فٹ بنانے کیلئے محنت کی ہے، وہ بہت زبردست ہے اور دوسرے نوجوانوں کیلئے ایک مثال ہے۔

عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ایک نوجوان کا ٹیپ بال کرکٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ تک سفر آسان نہیں ہوتا، لیکن حارث رؤف نے ثابت کیاہے کہ درست رہنمائی اور لگن سے ہر منزل پائی جاسکتی ہے۔ یقین ہے کہ بگ بیش کی طرح حارث بنگلہ دیش کے خلاف بھی شاندار پرفارمنس دے گا۔