• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ماہرہ خان کی میکسیکو کے ساحل پر بنائی گئی تصاویر وائرل

Jan 17, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)خوبرواداکارہ ماہرہ خان کی میکسیکو کے ساحل پر بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ماہرہ آج کل میکسیکو کی سیاحت میں مصروف ہیں تاہم وہ اپنی مصروفیات اپنے مداحوں سے شیئر کرنا نہیں بھولیں۔

خوبصورت ساحل پر دیدہ زیب لباس ،ہلکا میک اپ ، سنہری بالیاں اور خوبصورت جیولری ان کے حسن کو چار چاند لگارہی ہے۔

ماہرہ خان نے میکسیکن ریاست کوئنتاناروکی انتہائی خوبصورت تصاویر کو اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا تو ہزاروں افراد نے ان کی تصاویر کو پسند کیااوران کے لباس اور اسٹائل کی تعریف کی۔

ماہرہ نے میکسیکن ساحل اور دیواروں پر بنے فن پاروں کو بھی بذریعہ تصاویر اپنے مداحوں تک پہنچایا اور میکسیکن ثقافت کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

ڈرامہ سیریل ہمسفر سے لوگوں کے دلوں میں گھر بنانے والی ماہرہ خان خود بھی بیچ کی خوبصورتی سے لطف اندوزہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔