• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس جمعرات کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا ،

Jan 17, 2020

اسلام آباد (رپورٹ ۔ سہیل انجم ملک ) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس جمعرات کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا ، جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ مختلف صحافی تنظیموں کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی ، اجلاس میں نظامت کے فرائض آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری آصف علی بھٹی نے ادا کیے ، انہوںنے اپنی تقریر کے دوران خطاب میں انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صحافی برادری اور ورکروں کوسخت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، انہوںنے حکومت اور مالکان میڈیا ہاﺅسز سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں اور ورکروں کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے ،تقریب میں آر آئی یو جے کی سالانہ کارکردگی(سات ماہ مدت) رپورٹ2019-20 جنرل سیکرٹری آصف علی بھٹی جبکہ فنانس رپورٹ فنانس سیکرٹری حنیف خان نے پیش کی جس کی جنرل باڈی نے متفقہ طور پر منظوری دیدی ، اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2020 ءصحافی برادری کیلئے اچھا ثابت ہو گا اور اب ہم نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے کمر کس لی ہے اورملک بھر میں صحافی بچاﺅ تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں صحافتی حقوق کے تحفظ کیلئے مظاہرے کیے جائیں گے اور پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے تاریخی دھرنا دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ آنے والے وقتوں کسی مالکان یا حکومتی نمائندے کے جھوٹی طفل تسلیوں یا جھانسے میں نہیں آئیں گے ، اس وقت صحافی برادری تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہیں ، ایک طرف جبری برطرفیاں اور دوسری طرف کئی کئی ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور تیسرا سنسر شپ ، سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے نے کہا کہ آر آئی یو جے کو ہم اپنا ہراول دستہ سمجھتے ہیں اور آج کے اس تاریخی آر آئی یو جے کی جنرل باڈی کے اجلاس میں صحافیوں کی کثیر تعداد کی شرکت اس بات کا بین ثبوت ہے کہ آر آئی یو جے نے اپنی اس قلیل مدت میں صحافیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے کلیدی کردار اد اکیا ، انہوں نے کہا کہ میں تمام صحافی تنظیموں اور دھڑوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آﺅ ہم سب مل کر ایک اتحاد کی صورت میں اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے ایک بھرپور انداز میں اور جامع حکمت عملی سے کردار اداکریں ، موجودہ وقت میں اتحاد کی بے حد ضرورت ہے ۔ اس موقع پر صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید نے تمام قائدین اورصحافی بھائیوں کو جنرل باڈی اجلاس میں شرکت پر خوش آمدید کہا ، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آر آئی یو جے صحافیوں کی فلاح و بہبود ، جبری برطرفیاں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، غیر اعلانیہ سنسر شپ کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھی ہے انہوں نے حاضرین کو آر آئی یو جے کے مظاہروں اور حکومتی اداروں اور میڈیا ہاﺅسزکی انتظامیہ کیساتھ کیے جانے والے مذاکراتی عمل کے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا ، پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے آر آئی یو جے کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صحافی برادری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آر آئی یو جے اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی، اس موقع پر سینئر صحافی آر آئی یو جے کے سابق صدر سی آر شمسی نے کہا کہ میڈیا کی آزادی کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی بلکہ میڈیا ورکرز نے مسلسل جدوجہد کے ذریعے حاصل کی جس کا ہر صورت میں آنے والے وقتوں پر دفاع کیا جائے گا ، تقریب سے پی ایف یو جے کی سابق سیکرٹری جنرل فوزیہ شاہد، سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا ، سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم ، ایف ای سی کے ممبران سید دستار علی شاہ ، سابق صدر آر آئی یو جے مبارک زیب ، سابق جنرل سیکرٹری علی رضا علوی ، اے پی پی یونین کے صدر شہزاد چوہدری ،پریس کلب کے نائب صدر راجہ خلیل احمد ، ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر نوشاد عباسی ، سابق صدر شاہین گردیزی ،نیشنل پریس کلب کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری شیراز گردیزی، ربجا کے صدر نثار احمد ، سردار شوکت سمیت جڑواں شہروں کے سینئر صحافیوں ، فوٹو جرنلسٹس اور ویڈیو جرنلسٹس کے رہنماﺅں نے بھرپور شرکت کی، تقریب کے اختتام پرجنرل باڈی نے سالانہ کارکردگی رپورٹ اور فنانس رپورٹ کومتفقہ طور پر منطوری کے علاوہ صحافیوں کو درپیش چیلنجز اور مسائل کے حوالے سے قراردادوں کی بھرپور تائید کی اور منظوری دی۔