• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز آج پاکستان پہنچیں گی

Jan 19, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)امریکی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز آج پاکستان آئیں گی،ایلس ویلز سینئر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز آج پاکستان پہنچیں گی،امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہے کہ ایلس ویلز22جنوری تک پاکستان کے دورے پررہیں گی، ایلس ویلز سینئر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گی،ملاقاتوں میں دوطرفہ امور اور علاقائی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی۔امریکی محکمہ خارجہ کامزید کہناتھا کہ ایلس ویلزسول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گی۔