• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

صحافی کالونی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے لاہورپریس کلب کے صدر وصحافی کالونی کے کنوینئرارشد انصاری کی زیرصدارت صحافی کالونی میں اجلاس منعقد ہوا۔

Jan 20, 2020

پریس ریلیز

صحافی کالونی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے لاہورپریس کلب کے صدر وصحافی کالونی کے کنوینئرارشد انصاری کی زیرصدارت صحافی کالونی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کلب کے سابق سینئر نائب صدر /مینجمنٹ کمیٹی ذوالفقار علی مہتو، پریس کلب کے ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، امجد فاروق کلو، سابق سیکرٹری پریس کلب افضال طالب،ممبر پریس کلب وصحافی کالونی کے رہائشی اشتیاق چوہدری، عامر سلامت، عامرملک، ذوالفقارشاہ ، امجد اقبال، عمر شریف، اعجاز بٹ ، آفتاب خالد ،کے علاوہ خالد محمود، ایم بی شاہد، محمد پرویز مغل ، محمد افضل ، محمد الیاس ڈار ، میاں محمد امین ، میاں ریاض ، حاجی حنیف مغل ، رفیق احمد اعوان ، محمد عاقف ، اللہ رکھا ، ملک فیاض ، میاں محمود ، محمد اسلم ، محمد شفقت منج ، حافظ حامد محمود و دیگر نے شرکت کی۔ صدر ارشد انصاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ پریس کلب کی منتخب باڈی کلب ممبران اور صحافی کالونی کے رہائشیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور سلسلہ میں عملی اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ وہ صحافی کالونی کے رہائشیوں کی سہولت کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے رہے ہیں جس میں شامل ہونے کے خواہشمند افراد باہمی مشاورت سے اپنے نام ذوالفقار مہتو کو دے دیں جس کے بعد سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی ان افراد کو مختلف کمیٹیوں میں شامل کرکے کالونی کے مسائل پر بھرپور کام شروع کردے گی۔ انھوں نے اجلاس میں شرکت کرنے والوں سے کہاکہ رہائشی بے فکر ہوجائیں ان کے تمام مسائل کے حل کی ذمہ داری پریس کلب نے اٹھا رکھی ہے اور وہ انھیں کسی بھی حال میں مایوس نہیںکریں گے۔ اجلاس کے شرکاءنے منتخب قیادت پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے شرکاءکی تواضع چائے ودیگر لوازمات سے کی گئی۔
بابرڈوگر
سیکرٹری