• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انسداد دہشتگردی عدالت نے حسان نیاز کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

Jan 22, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت 10 وکلاءکی عبوری ضمانتیں منظور کر لی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 10 وکلاءکی ضمانت قبل از وقت گرفتاری درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے ، عدالت نے حسان نیازی سمیت دس وکلاءکی عبوری ضمانت کنفرم کر لیں ہیں ۔ عدالت نے سکندر صدیق ، محمد اعظم، ملک حسیب کی عبوری ضمانت میں پیر تک توسیع کر دی ہے .انسداددہشتگردی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت ہوئی،وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کتنے افراد کی شناخت پریڈ مکمل ہو چکی ہے؟ اس پر تفتیشی افسر نے کہاکہ عابد حسین، سید زین، مزمل حسین، علی جاویداور عبدالرحمان کی شناخت پریڈ ہو چکی ہے،اسامہ معاذ، افضل مالک، حسان نیازی، رانا عدیل اورنعیم قمر کی بھی شناخت پریڈ ہو چکی، تفتیشی افسرنے کہا کہ سکندرصدیق اورمحمد اعظم کی شناخت پریڈ مکمل نہیں ہوئی، فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کرانا ضروری ہے۔

تفتیشی افسر نے کہاکہ تین افراد رہتے ہیں جن کے فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ نہیں ہوئے۔عدالت نے کہا ان تینوں افراد کو ٹیسٹ کروانے کیلئے پیرتک کاوقت دیتے ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں حسان نیازی سمیت10 وکلا کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔