اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاہے کہ منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کیخلاف کوششوں میں پیشرفت کی ہے، فروری میں کسی فیصلے سے متعلق قیاس آرائی کرنا قبل ازوقت ہوگا،امید ہے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کو مستردکیاجائے گا۔
وفاقی وزیر حماداظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے بہت محنت کی ہے ،منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ کیخلاف کوششوں میں پیشرفت کی ہے،ان کاکہناتھا کہ فروری میں کسی فیصلے سے متعلق قیاس آرائی کرنا قبل ازوقت ہوگا،اس پیش رفت کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں ،وفاقی وزیر نے کہاکہ امید ہے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کو مستردکیاجائے گا۔
منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کیخلاف کوششوں میں پیشرفت کی ہے، امید ہے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کو مستردکیاجائے گا،حماداظہر
