• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او چنیوٹ کی سٹی سرکل کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ

Jan 27, 2020

چنیوٹ (بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر نے اپنے دفتر میں سٹی سرکل کے افسران سے کرائم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی سٹی خالد حسین تارڑ، ایس ایچ او تھانہ سٹی، ایس ایچ او تھانہ صدر، ایس ایچ اوتھانہ رجوعہ،تفتیشی افسرا ن دیگر متعلقہ افسران اور محرران نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ ہر تھانہ میں امن و امان اور کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کارکردگی چیک کی گئی۔ڈی پی او نے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔نیشنل ایکشن پلان کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کو یقینی بنایا جائے اور زیرتفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کیا جائے۔تھانہ جات کا ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے۔ لوگوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت،بلاتفریق اور بروقت انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔امن و امان قائم رکھنے اور کرائم پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے اور بہتر حکمت عملی سے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں اور دیگر معاشرتی ناسوروں کیخلاف کاروائیاں تیز کی جائیں۔ فرائض میں غفلت کا مظاہر ہ کرنے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی ایس پی صاحبان،ایس ایچ اوز،اپنے دفاتر میں عوام الناس کے مسائل، شکایات سنیں اور انکی دادرسی کو یقینی بنائیں۔