• Sat. Apr 20th, 2024

محرم الحرام کے دوران کل 807مجالس اور 211چھوٹے بڑے جلوس ہا ئے کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے 450سے 1200پولیس جوانوں کی نفری سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے گی

Aug 26, 2019

ساہیوال (محمد عرفان بشیر ڈسٹرک رپورٹر ساہیوال)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ساہیوال میں لائسنسدران /منتظمین مجالس، جلو س ہا ئے سے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی میکنزم کو بہتر سے بہتر بنایا جا ئے گا۔ اللہ پا ک نے 4مہینوں کو محترم قرار دیا ہے جس میں پہلا مہینہ محرم ہے۔ “مومن وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا محفوظ رہے”.ہمیں اپنے علاقہ میں امن قائم کرنا ہے۔محرم الحرام کے کل 807مجالس اور 211چھوٹے بڑے جلوس نکلیں گے جن کی سیکیورٹی کے لیے 450سے لیکر 1250تک کی نفری سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔ اس سلسلے میں باقاعدہ سیکیورٹی پلان جاری کیا جا چکا ہے۔پولیس ملازمین کی محرم الحرام کے مذہبی پروگراموں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس لائنز میں روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ کروائی جا ری ہے۔جبکہ والنٹئیرز کو بھی اس سلسلہ میں محرم کے آغاز سے قبل ٹریننگ کروائی جا ئے گی۔محرم الحرام کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کیا جا چکا ہے۔جس کی سختی سے پابندی کی جا ئے گی۔ضلع بندی اور زبان بندی کی سختی سے پابندی کی جا ئے گی۔ایسی بات جو کسی دوسرے کے عقیدہ کو ٹھیس پہنچائے اس کی ہرگز اجازت نہ ہے۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ایسے افراد جو ماضی میں نفرت پھیلانے کے حوالے سے ریکارڈ رکھتے ہیں ان کو ہرگز نہ بلایا جا ئے ۔لاؤڈ سپیکر کا استعمال بغیر اجازت کے منع ہے، وال چاکنگ، ہیٹ میٹیریل پر بھی پابندی ہے۔ محرم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے باقاعدہ ویڈیو ریکارڈنگ کی جا ئے گی، والنٹئیرز کو سپیشل کارڈ جا ری کیا جا ئے گا۔ انہوں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہماری ضلعی امن کمیٹی بڑی مثالی ہے۔ پولیس نے آپ کی سیکیورٹی کا خیال کر نا ہے آپ بھی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ محرم الحرام کے دوران ہر صورت اپنے شہر کے امن کو بر قرار رکھنا ہے۔انہوں نے لائسنسداران کے مسائل سنے جن کی نمائندگی چیچہ وطنی سے سید مہدی شاہ، اور ساہیوال سٹی وقار مشہدی و دیگر منتظمین نے کی۔ لائسنسداران نے محرم الحرام کے پروگراموں اور بہتر سیکیورٹی کے حوالے سے تجاویز دیں جن پر DPOکیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے کہا کہ انچارج سیکیورٹی و دیگر تمام پولیس افسران محرم الحرام کے دوران امن کمیٹیوں و لائسنسدران سے مسلسل رابطہ رکھیں گے۔ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران قاری بشیر احمد، شیخ اعجاز احمد رضا، قاری سعید احمد، محمد حسن معصومی نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ ہمیں اپنی ذات سے زیادہ اس شہر کا امن عزیز ہے۔اور ہم ہر طرح کی قربانی دے کر اپنے شہر کے امن کو بر قرار رکھیں گے۔اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جا ئے گا۔آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے کہا کہ تمام مذہبی پروگراموں میں دعاؤں کے دوران اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے لیے بھی دعا کی جا ئے اور قربانیوں کو بھی اجاگر کیا جا ئے۔اختتام پر ملکی سلامتی امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔