کے آصف
سپورٹس اینکر
ایشیا کرکٹ کپ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان مخالفت سےباز نہ آیا
بی سی سی آئی نے شیڈول ایشیا کپ میں ابھی سےرنگ میں بھنگ ڈالنا شروع کردیا ہے۔۔ ایشیا کپ دوہزاربیس کی میزبانی کےفرائض پاکستان کےپاس ہیں۔ بھارتی میڈیا کےمطابق ایشیائی ٹیموں کے اس ایونٹ کےلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا پاکستان جانےکاکوئی امکان نہیں۔ بی سی سی آئی اپنی ٹیم کسی صورت پاکستان نہیں بھیجےگا۔ بھارتی ٹیم ایونٹ کے نیوٹرل وینیو پرمنعقد ہونے کی صورت میں ہی شرکت کرےگی۔ ایشین کرکٹ کونسل نےبھارت کےبغیرہی اگرایونٹ کا انعقاد کا فیصلہ کیا تو الگ بات ہوگی۔ پی سی بی سی ای او وسیم خان پہلے ہی کہ چکےہیں اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئی تو دوہزاراکیس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلئےاپنی ٹیم کو بھی بھارت بھیجنے سےمتعلق فیصلہ کریں گے۔