• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چین کیلئے فضائی آپریشن بحال، پہلی پرواز سلام آباد پہنچ گئی

Feb 3, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چین کیلئے فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، پہلی پرواز اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان فضائی آپریشن آج سے بحال ہوگیا، فضائی آپریشن کرونا وائرس کے باعث بند کیا گیا تھا، آج 9 بجے ارومچی سے سدرن چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ 6007 اسلام آباد پہنچی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چین سے آنے والی پرواز کے ذریعے 61 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں، ایئرپورٹ پر معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا بھی موجود تھے جوسکریننگ کی نگرانی کر رہے ہیں، ان کے ساتھ سیکرٹری ہیلتھ اللہ بخش بھی موجود تھے۔ چین سے دوسری پرواز10 بج کر40 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی، خیال رہے کہ 40 طلبہ رات گئے دوحا سے پرواز کیو آر 632 میں اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے تھے۔ مجموعی طور پر چین سے 101 پاکستانی اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئے،چین سے پہنچنے والے مسافروں کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر سکریننگ کی گئی ۔

پاکستان نے کرونا وائرس کی وجہ سے چین کیلئے29 جنوری کو فضائی آپریشن عارضی طور بند کر دیا تھا، براہ راست فضائی آپریشن معطلی کا لیٹر 2 فروری تک کیلئے جاری کیا گیا تھا۔سینئر جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویڑن عبدالستار کھوکھر نے بتایا کہ فضائی آپریشن پر پابندی میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔