کینبرا (نمائندہ خصوصی) سربین سٹار نوواک جوکووچ نے ایک اور گرینڈ سلیم جیت لیا۔ انہوں نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ڈومینیک تھیم کو شکست دے دی۔
فائنل مقابلے میں نوواک جوکووچ نے دوکے مقابلے میں 3 سیٹس سے فتح حاصل کی، انہوں نے اپنے حریف کو 6-4، 4-6، 2-6، 6-3 اور 6-4 سے شکست دی۔
سربین سٹار نے کیریئر میں 8 ویں بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا۔ اس سے قبل وہ 2008، 2011، 2012، 2013، 2015، 2016 اور 2019 میں بھی یہ گرینڈ سلیم جیت چکے ہیں۔ 2020 کے آسٹریلین اوپن میں فتح کے بعد نوواک جوکووچ کے گرینڈ سلیم ٹائٹلزکی تعداد 17 ہوگئی۔