ساہیوال ( چوہدری خاور علی) ٹریفک پولیس ساہیوال کے زیر اہتمام مظلوم کشمیری عوام پربڑھتے ہوئے مظالم کے پیش نظر اور اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے کی۔ریلی میں ڈی ایس پی موٹر وے پولیس مسعودالحسن وٹو،سجاد دیال ایڈمن آفیسر ریسکیو 1122, انسپکٹر زاہد محکمہ ماحولیات, تاجر رہنما شیخ نعمان آ صف،اویس ستار صدر شہسوار رکشہ یونین۔انچارج ٹریفک ایجوکیشن عامر شہزاد چیمہ،سینئر انسٹرکٹر گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ محمد وسیم،طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ بھارت کشمیر پر جو ظلم کی انتہا کر رہا ہے وہ انسانیت کے خلاف ہے۔اقوام عالم کو اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کشمیر کی آزادی اور حق خود ارادیت دلانے کے لیے کشمیری عوام کا ساتھ دینا چاہیےاور ہندوستان کے اس ظلم اور بربریت کی بھرپور مذمت کرنی چاہیے۔انشاء اللہ تعالی ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور ان کی آزادی اور حقوق کی جنگ میں ہمہ وقت تن من دھن کی بازی لگانےکے لئے تیار ہیں۔