• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پرینیتی چوپڑا کے اس معمولی سے نظر آنے والے ہینڈ بیگ کی قیمت کتنی ہے؟ جان کر کسی کے بھی ہوش اڑ جائیں

Feb 6, 2020

ممبئی (نمائندہ خصوصی) دنیا میں لوگ انتہائی مہنگے فیشن کرتے ہیں لیکن بالی ووڈ اداکارائیں تو سب کو پیچھے چھوڑتی محسوس ہورہی ہیںجس کا اندازہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ہاتھ میں پکڑے گئے اس عام سے نظر آنے والے بیگ کی قیمت سے لگایا جاسکتا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی حال ہی میں ممبئی ایئر پورٹ پر پاپا رازی فوٹوگرافرز نے تصاویر لی ہیں جن میں وہ کیجوئل انداز میں نظر آئیں۔ انہوں نے اپنے ہاتھ میں YSL کا ہینڈ بیگ اٹھا رکھا تھا جس کی قیمت 84 ہزار 96 روپے (1 لاکھ 82 ہزار 526 روپے پاکستانی) ہے ۔31 سالہ پرینیتی چوپڑا حال ہی میں بیڈ منٹن سٹار سائنا نیہوال کی آٹو بائیو گرافی ’سائنا‘ میں کام کر رہی ہیں