• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایک سال قبل کراچی کی بھینس کالونی کے علاقے میں یوسی چیئرمین رحیم شاہ کی فائرنگ میں قتل ہونے والے ارشاد رانجھانی کو ایک سال بیت گیا ورثاء اور شہریوں نے دادو پریس کلب کے سامنے موم بتی جلا کر خراج تحسین پیش کی

Feb 6, 2020

ضلعہ دادو کے دڑو روڈ کے رہائشی ارشاد رانجھانی کو ایک سال قبل سندھ کے شہر کراچی کی بھینس کالونی کے علاقے میں بے رہم یوسی چیرمین رحیم شاہ نے فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا، شہید ہونے والے جئے سندھ تحریک کے کارکن ارشاد رانجھانی کی پہلی برسی ورثا اور شہریوں کے حوالے دادو پریس کلب پر ارشاد رانجھانی کی تصاویر کے آگے موم بتیوں کو جلا کر خراج تحسین پیش کی گئی، اس موقع پر نیاز حسین پنہور، صدام حسين رانجھانی، فرحان علی رانجھانی اور دیگر نے کہا کہ ارشاد علی رانجھانی کے قاتل رحیم شاہ کے ساتھیوں کی جانب سے ایک سازشوں کے تحت ارشاد رانجھانی کیس کے مین گواہ مسعود شاہ کو گمشدہ کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے رحیم شاہ کو قتل کیس کی سزا نہیں مل رہی ہے، مظاہریں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ ارشاد رانجھانی کو سرعام گولیوں کے وار کرکے قتل کرنے والے بے رہم رحیم شاہ کو فاسی کی سزا دے کر ان کے خون سے انصاف کیا جائے، جبکہ ارشاد علی رانجھانی کی موت کے صدمے میں فوت ہونے والی مسمات غلام سکینہ کے کیس میں جوابدار رحیم شاہ کو دس فروری کو دادو کی عدالت میں پیش کیا جائے گا.

رپورٹ اعجاز علی چانڈیو دادو