• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا ائیر وار کورس کے شرکاء سے خطاب

Aug 26, 2019

غلام مصطفے عزیز / کراچی

کراچی 26اگست۔۔۔۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ائیر وار کالج کراچی میں کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین کی گفتگو بنیادی طور پاکستان کے لئے ابھرنے والے چیلنجز اور مواقع کے امتزاج کے بنا پر عالمی اور علاقائی ماحول کی تشکیل میں پاکستان کی اہمیت اور ذمہ دار ی پر مرکوز تھی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ خطے میں نمودار ہونے والے چیلنجزاور سیکیورٹی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے باہمی تعاون اور مسائل کا پر امن حل بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں داخلی اور خارجی عوامل کار فرما ہیں اور جنوبی ایشیاء میں امن کے لئے اس خطے میں اسٹریٹیجک استحکام کو برقرار رکھنا اہمیت کا حامل ہے۔ جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہاکہ غاصب بھارتی فوج سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر ظلم اور ناانصافی کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے بغیر خطے میں امن کا قیام نا ممکن ہے۔ خطاب کے بعد سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا۔ قبل ازیں ائیر وار کالج آمد پر ائیر وائس مارشل ذوالفقار احمد قریشی، کمانڈنٹ ائیر وار کالج نے جنرل زبیر محمود حیات، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کااستقبال کیا۔