راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کا آج تیسراروز ہے،پاکستان 3 وکٹ کے نقصان پر342 رنز کے ساتھ دوبارہ اپنی بیٹنگ کا آغاز کرے گا، بابر اعظم 143 جبکہ اسد شفیق 60 کیساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جب پاکستان نے بلے بازی شروع کی تو عابد علی اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کو ابتدا میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب عابد علی بغیرکوئی رنزبنائے آﺅٹ ہو گئے۔شان مسعود اور اظہر علی نے پراعتماد انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا۔93 کے مجموعی سکور پر کپتان اظہر علی چونتیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیریر کی تیسری سینچری بنائی اور وہ سو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستانی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنا چکی ہے اور بابر اعظم اپنے ٹیسٹ کیریئر کے بہترین 143 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ اسد شفیق نصف سینجری بنانے کے بعد 60 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔مہمان ٹیم پہلے دن 233 رنز بنا آؤٹ ہو گئی تھی اور محمد متھن 63 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کیخلاف 109 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔