• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرتی فلم ’کرفیو‘ ریلیز کیلئے تیار

Feb 9, 2020

نیو یارک (نمائندہ خصوصی) مسئلہ کشمیر کی اہمیت اجاگر کرنے اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرنے کیلئے پاکستانی اداکار یونس پنوار نے خصوصی فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا۔

پی ٹی وی کے سابق اداکار یونس پنوار نے ’کرفیو‘ کے نام سے مسئلہ کشمیر پر مختصر فیچر فلم بنائی ہے جسے پاکستان کے معروف ڈرامہ رائٹر عطاللہ عالی اورامریکن رائٹر نے لکھا ہے، یہ فلم بیرون ملک مقیم ان کشمیریون کے جذبات کی سچی ترجمانی کرتی ہے جو کئی مہینوں کے طویل کرفیو کی وجہ سے اپنے پیاروں سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔

فلم کے مرکزی کردار ایک کشمیری سائنسدان اور اس کی امریکن بیوی ہے، کشمیری سائنسدان کرفیو کے بعد اپنے خاندان والوں سے رابطہ نہ ہوسکنے پر جس اضطراب اور پریشانی سے گزرتا ہے وہ ان تمام کشمیریوں کی ترجمانی کرتا ہے جو اس وقت اس عذاب سے گزررہے ہیں۔

فلم کے پیش کار امریکہ میں مقیم پونس پنوار ہیں، انہوں نے ہی فلم میں کشمیری سائنسدان کا کردار نبھایا ہے، فلم کیلئے تکنیکی معاونت ہالی ووڈ کے ہنر مندوں سے حاصل کی گئی ہے،فلم بہت جلد نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔