• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کردی

Aug 26, 2019

(ندعیم کھوکھر بیورو چیف لاھور) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں انسداد پولیو کیلئے مربوط انداز میں موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے وضع کردہ پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنانے اور فیلڈ میں موجود ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو کیلئے اقدامات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، جہاں کوتاہی نظر آئی سخت ایکشن لیا جائے گا،پولیو کیخلاف جنگ کو ہر قیمت پر جیتنا ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں، مشترکہ کاوشوں سے ہی اس مرض کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے