• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”میر والد کو کرکٹ کا کچھ نہیں معلوم لیکن جب انہیں بتایا کہ میں نے 3 وکٹیں لیں تو انہوں نے ۔۔“ہیرو باولر نسیم شاہ نے زبردست پیغام جاری کر دیا

Feb 11, 2020

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی )راولپنڈی ٹیسٹ میں وکٹوں کی ہیٹرک کرنے والے پاکستانی باولر نسیم شاہ نے اپنی شاندار پروفارمنس پاکستان کے نام کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ کا کہنا تھاکہ میرے والد کو کرکٹ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں لیکن میں نے جب انھیں بتایا کہ میں نے 3 وکٹیں لی ہیں تو وہ بہت خوش ہوئے، اللہ پاک کا شکر ہے کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کیخلاف اپنی شاندار پرفامنس کو پاکستان کے نام کرتا ہوں، کوشش تھی کہ پانچ وکٹیں حاصل کروں لیکن انجری کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں ہوسکا، وقار یونس سے کافی سیکھ رہا ہوں، آگے بھی سیکھتا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ میں محنت پر یقین رکھتا ہوں۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کو پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں ایک اننگ اور 44 رنز سے شکست دی تھی جس میں نسیم شاہ نے مخالف ٹیم کے لگا تار تین کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا اور کم عمر ترین ہیٹرک کرنے والے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔