نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)بھارت کی فلم انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے کے لئے بالی ووڈ اداکارائیں فلموں میں بولڈ سین کسی ہچکچاہٹ کے بغیر فلماتی ہیں تو دوسری طرف دولت اور شہرت کے لئے’ کپڑوں سے باہر ‘ہونے میں بھی فخر محسوس کیا جاتا ہے ،معروف ہندوستانی اداکارہ کیرارا ایڈوانی نے سوشل میڈیاپر اپنے برہنہ فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کر کے پورے بھارت میں تہلکہ برپاکر دیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ہندوستانی اداکارہ کیرا ایڈوانی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی ہوش ربا تصویریں اور ویڈیوز شیئر کر کے اپنے مداحوں کے جذبات کو گرمانے کا سامان پیدا کئے رکھتی ہیں۔شاہد کپور کی ہٹ فلم ’کبیر سنگھ ‘ اور اکشے کمار کی ’گڈ نیوز‘سے شہرت کی بلندیاں چھونے والی کیراایڈوانی نے حال ہی میں 2020 کے لئے ایک ٹاپ لیس فوٹو شوٹ کروایا ہےجس کی ’برہنہ‘ تصویر اُنہوں نے سوشل میڈیاپر شیئر کر دی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کیرا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ غصے سے بھرے اکثرصارفین فوٹو شاپ کے ذریعے کیرا ایڈوانی کی برہنہ تصویر کو کپڑے پہنانے میں بھی مصروف ہیں۔یاد رہے کہ کیرا ایڈوانی کی نئی آنے والی فلم’گلٹی ‘‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔
معروف بھارتی اداکارہ کیرا ایڈوانی کے برہنہ فوٹو شوٹ نے ہندوستان بھر میں ہنگامہ برپا کر دیا
