• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مودی صرف امن ہی نہیں بھارت کیلئے بھی خطرہ بن چکا ،پاکستانی پالیسیوں کی ایف اے ٹی ایف میں تعریف بھارت کو ہضم نہیں ہورہی، گورنر پنجاب

Feb 22, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ نریندرمودی صرف امن ہی نہیں بھارت کیلئے بھی خطرہ بن چکا ہے ،ایف اے ٹی ایف میں بھارت کی پاکستان کیخلاف سازشیں ناکام ہوئیں،پاکستانی پالیسیوں کی ایف اے ٹی ایف میں تعریف بھارت کو ہضم نہیں ہورہی۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کاکہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ بھارتی دہشتگردی ہے،22 کروڑ پاکستانی ملکی دفاع کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ،انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے اورامن کیلئے پاکستان کے کردار کو دنیا نے سراہا ہے ،وزیراعظم عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں ،احساس پروگرام وزیراعظم کی غریب دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کے معاہدے ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ثابت ہوئے،بھارت میں آر ایس ایس کے غنڈے اقلیتوں کے قاتل ہیں۔