• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’’ مریم باہر گئی تو شہباز شریف .. . ‘‘ شیخ رشید پھر بول پڑے

Feb 23, 2020

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مریم اگر باہر گئی تو شہباز شریف کو اپنی سیاست کے حوالے سے سوچنا ہوگا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی ہماری اپوزیشن اور سوتن ہے لیکن عمران خان پر یقین ہے کہ وہ اس پر قابو پالیں گے، آٹے کا کوئی بحران نہیں تھا یہ سازش تھی، چینی کا بحران اصل بحران ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اتنے مہینے ہوگئے لیکن ابھی تک عملی کام کوئی بھی نہیں ہوا، مریم نواز کے راستے میں کابینہ بھی رکاوٹ ہے، کابینہ نے کہا ہے کہ مریم کو باہر نہیں جانے دینا اور ویسے بھی مریم اگر باہر گئی تو میرے دوست شہباز شریف کو اپنی سیاست کے حوالے سے سوچنا ہوگا۔

اپوزیشن کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی کوئی لڑائی نہیں، وہ لڑائی نہیں بس ٹی وی پروگرام کریں گے، بہرحال بلاول کو اپنا صدقہ دیتے رہنا چاہیے، اگر مولانا فضل الرحمان دھرنا دینے آئے تو دھر لیے جائیں گے ورنہ ان کی تواضع سموسوں، پکوڑوں اور حلوے سے کریں گے۔