اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)معروف ہدایت کار عدیل نیازی نے پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پروڈیوسر ارسلان ایچ شاہ کی زیر نگرانی بنے والی اس فلم کا نام ’’وسیم ایک دور‘‘ ہو گا جبکہ فلم کی کاسٹ کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس فلم میں وسیم اکرم بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔واضح رہےکہ رواں سال کے آخر تک اس بائیوپک یعنی سوانحی فلم کی تیاری کا آغاز متوقع ہے۔